اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزير اعظم اگنزیا نووا جنٹیلونی نے شام کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روم شام کے خلاف کسی فوجی کارروائي کا حصہ نہیں بنےگا۔ اٹلی کے وزير اعظم نے کہا کہ اگر چہ اٹلی اپنے اتحادیوں کو بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق لاجسٹکس حمایت جاری رکھےگا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے شام پر فوجی حملے کی دھمکی کے بعد فرانس اور برطانیہ نے بھی شام پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے ادھر جرمنی کی چانسلر کا کہنا ہے کہ جنگ کے علاوہ بھی شام کے بحران کو حل کرنے کے طریقے موجود ہیں ۔
........
/169